• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یو اے بُلز نے ابوظبی ٹی 10 لیگ ٹائٹل جیت لیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ابوظبی کے زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں یو اے بُلز نے اسپن اسٹالینز کو 80 رنز سے شکست دے کر پہلی بار ابوظبی ٹی10 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ آسٹریلوی اسٹار ٹم ڈیوڈ نے 30 گیندوں پر ناقابلِ شکست 98 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی۔ ان کی اننگز میں 3 چوکے اور 12 چھکے شامل تھے۔ بُلز نے مخالف ٹیم کو صرف 70 رنز تک محدود رکھا۔ آندرے فلیچر دو رنز بناکرریٹائر ہرٹ ہوگئے ۔ کپتان رحمان اللہ گرباز 18 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ٹم ڈیوڈ کو ٹورنامنٹ کا بہترین بیٹراور بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔