کراچی(اسٹاف رپورٹر)آئی ایل ٹی 20 سیزن 4 منگل سے دبئی میں دفاعی چیمپئن دبئی کیپیٹلز اور ڈیزرٹ وائپرز کے درمیان افتتاحی میچ سے ہورہا ہے۔ٹورنامنٹ کا آغاز 2 دسمبر کو یومِ اتحاد (یو اے ای نیشنل ڈے) کے موقع پر دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا، اس بار لیگ میں پہلی بار سیزن 4 پلیئر آکشن ہوا ہے اور سعودی عرب و کویت کے کھلاڑیوں کی شمولیت نے مقابلوں کو مزید رنگین بنا دیا ہے۔