دوشنبہ( نیوز ڈیسک) تاجکستان کا کہنا ہے کہ افغانستان سے سرحدپار حملوں میں پانچ افرادمارے گئے،تاجکستان کے حکام نے پیر کے روز کہا کہ اس واقعہ سے دوشنبہ اور کابل کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا،صدارتی پریس سروس کے مطابق صدر امام علی رحمان نے صورتحال کا جائزہ لینے اور خملیہ حملوں کی روشنی میں سرحدی حفاظت کو مضبوط بنانے کیلئے نئے اقدامات پرتبادلہ خیالات کرنے کیلئے سیکورٹی سربراہوں کااعلیٰ سطح کا اجلاس بھی بلایا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران افغان سرحد کے پار سے شروع کئے گئے دو الگ الگ حملوں میں پانچ افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے، افغان سرزمین سے ہونے والے ان ڈرون حملوں میں نے عالمی توجہ حاصل کی۔ؒ