لاہور(کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر احمد کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے حسان نیازی کی ملٹری کسٹڈی میں تحویل اور کورٹ مارشل کارروائی کیخلاف درخواست پر سماعت سے معذرت کر لی ،عدالت نے درخواست کسی دوسرے بنچ میں سماعت کیلئے مقرر کرنے کی سفارش کر دی،عدالت نے ریمارکس دئیے کہ میں نے اس درخواست کو سنگل بینچ میں سنا ہوا ہے اس درخواست کو کسی ایسے بینچ کو سننا چاہئیے جسکا میں حصہ نہیں ہوں،سرکاری وکیل نے موقف اپنایا کہ میری بھی یہی رائے ہے کہ یہ کیس کوئی اور بینچ سنے۔