اسلام آباد (ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار) شہر اقتدار میں سیکورٹی ہائی الرٹ ،ریڈ زون سیل کر دیا گیا، وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144نافذ ، جلسے جلوس ،احتجاجی مظاہروں پر پابندی عائد ، غیر متعلقہ افراد کاریڈ زون میں داخلہ بند ۔اپوزیشن کے ممکنہ احتجاج کےپیش نظر سیکیورٹی پلان تیار،پولیس کمانڈوز ، FC ،کویک رسپانس فورس کوزمہ داریاں سپرد۔ ضلعی انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ دفعہ 144 نفاز کے تحت ضلع بھر میں احتجاج یا جلسے جلوس کی ہرگز اجازت نہیں، کسی بھی غیر قانونی سرگرمی پر قانون فوری حرکت میں آئے گا، شہریوں سے اپیل کی گئی کہ وہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ نہ بنیں، والدین اور اساتذہ بچوں کو احتجاجی مظاہروں میں شرکت سے روکیں ۔دوسری طرف وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے اپوزیشن جماعتوں کے ممکنہ احتجاج سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی ، پولیس کمانڈوز ، فرنٹیئر کانسٹیبلری اور کویک رسپانس فورس کو زمہ داریاں سپرد ، ریڈ زون میں داخلے کے راستے بند کر دئیے غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بند کر دیا گیا سرکاری ملازمین کو بھی صرف مارگلہ روڈ سے داخلے کی اجازت ہو گی ۔