• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آفاق احمدکی حسیب جمالی اور جنرل سیکریٹری فریدہ منگریو سمیت پوری ٹیم کو مبارکباد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے سندھ ہائیکورٹ بار کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے پر نومنتخب صدرحسیب جمالی اور جنرل سیکریٹری فریدہ منگریو سمیت انکی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے تہنیتی پیغام میں آفاق احمد نے کہا کہ یہ جیت نا صرف کامیابی حاصل کرنے والے وکلاء کی پیشہ ورانہ صلاحیت، محنت اور جدوجہد کی علامت ہے بلکہ وکلاء برادری کے اعتماد اور احترام کا ثبوت بھی ہے، میری دعا ہے کہ یہ کامیابی سندھ بار، وکلاء برادری اور انصاف کے نظام کے لیے مضبوط پیش رفت ثابت ہو۔آفاق احمد نے کہا کہ کامیاب وکلاء کا فرض بنتا ہے کہ وہ اپنے عہدوں کو ایمانداری، دیانت، برداشت، اور عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ نبھائیں۔
ملک بھر سے سے مزید