پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوااسمبلی میں اسپیکر نے اپنے ہی جماعت کے رکن کواسٹبلشمنٹ کیلئے لفظ ریاست استعمال کرنے سے منع کردیا پیر کے روز اسمبلی اجلاس کید وران میجرسجاد نے اپنی تقریرمیں کہاکہ این ایف سی ایوارڈریاست طے کرتی ہے حکومت نہیں جس پر اسپیکر نے کہاکہ آپ ریاست کس کوکہتے ہیں جس پر محرک رکن نے کہاکہ اسٹبلشمنٹ ہی ریاست ہے جس پرا سپیکر نے کہاکہ ایسٹ انڈیااوربرٹش راج سے لیکرآج تک ملٹری اسٹبلشمنٹ پس پشت بیٹھی ہوئی ہے لیکن آپ جب ایوان میں بات کرینگے تو آپ آئین وقانون کے مطابق بات کریں اس لحاظ سے ریاست آپ یعنی پارلیمنٹ،وفاقی وصوبائی حکومت اور منتخب نمائندگان ہیں پی پی رکن احمدکنڈی نے آئین کاحوالہ دیتے ہوئے کہاکہ آرٹیکل7کے مطابق پارلیمنٹ،وفاقی وصوبائی حکومتیں،مقامی ادارے،اورسرکاری یانیم سرکاری ادارے جوقانون کے ذریعے قائم کئے گئے ہوں اورعوامی اختیارات استعمال کرتے ہوں اس کوریاست کہتے ہیں پی ٹی آئی والوں کو بنیادی چیزیں کاپتہ ہی نہیں گزارش ہے کہ وہ کتاب پڑھ لیاکریں۔