• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نومبر میں مہنگائی 6.1 فیصد پر آگئی، بنیادی افراطِ زر میں نمایاں کمی

اسلام آباد (اسرار خان) نومبر میں مہنگائی 6.1 فیصد پر آگئی، بنیادی افراطِ زر میں نمایاں کمی، شرحِ سود میں کمی کی امیدیں بڑھ گئیں، خوراک مہنگائی میںمعمولی نرمی، غیر خوراکی اشیا کا ملا جلا رجحان، رہائش اور گیس کے نرخوں نے مجموعی دباؤ برقرار رکھا، ماہانہ بنیاد پر مہنگائی کی رفتار کافی سست پڑ گئی۔ پاکستان میں کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) کے مطابق مجموعی افراطِ زر نومبر 2025 میں معمولی کمی کے ساتھ 6.1 فیصد رہا، جو اکتوبر میں 6.2 فیصد تھا، تاہم یہ گزشتہ سال اسی ماہ کے 4.9 فیصد سے اب بھی زیادہ ہے، جبکہ بنیادی افراطِ زر میں نمایاں کمی نے شرحِ سود میں ممکنہ کٹوتی کی امیدوں کو دوبارہ زندہ کر دیا ہے۔ مالی سال 26ء کی پہلی پانچ ماہ میں اوسط مہنگائی 5.01 فیصد رہی جو گزشتہ سال کے 7.88 فیصد سے نمایاں طور پر کم ہے۔
اہم خبریں سے مزید