لاہور(امداد حسین بھٹی سے)غزہ کی گورنمنٹ میڈیا آفس نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی قبضے کی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی مجموعی طور پر 591 خلاف ورزیاں کی ہیں، جن کے نتیجے میں 357 فلسطینی شہید ہوئے، جن میں اکثریت بچوں کی ہے، جبکہ 903 شہری زخمی ہوئے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ جنگ بندی کے نفاذ کے بعد سے اسرائیلی فورسز مسلسل خلاف ورزیاں کر رہی ہیں، جو بین الاقوامی انسانی قوانین اور معاہدے سے منسلک انسانی پروٹوکول کی کھلی خلاف ورزی ہے،بیان میں بتایا گیا کہ اسرائیلی فوج نے دراندازیوں اور چھاپوں کے دوران 38 فلسطینیوں کو گرفتار بھی کیا، جسے ترجمان نے معاہدے کو سبوتاژ کرنے اور غزہ میں تشدد پر مبنی صورتحال مسلط کرنے کی کوشش قرار دیا۔