پنجگور( نامہ نگار) پنجگور سریکوران پولیس تھانہ وشبود پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا، اور متعدد راکٹ داغے گئے جس میں تھانے کے ریکارڈ اور دیگر چیزوں کو نذر آتش کردیا ہے جس پر سیکورٹی فورسز اور پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے صورتحال پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق پولیس تھانہ سریکوران پر حملے کے نتیجے میں پورا علاؤہ دھماکوں اور فائرنگ سے گونج اٹھا ہے علاقے میں کلیئرنس اور تفتیشی عمل جاری ہے، جبکہ امن و امان کی مجموعی صورتحال تسلی بخش ہے۔