• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک-ترکیہ تعلقات نئی بلندیوں کو چھونے کے لیے تیار

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) پاکستان اور ترکیہ اپنی اسٹریٹیجک شراکت داری کو بڑے پیمانے پر بلند کرنے کے لیے تیار ہیں، کیونکہ ترک پیٹرولیم کارپوریشن (ٹی پی اے او) آج پانچ بڑے پیٹرولیم رعایت کے معاہدوں پر دستخط کرنے جا رہی ہے،جن میں سے تین آف شور (سمندری) بلاکس اور دو ساحلی (آن شور) علاقوں کے لیے ہیں،جو حالیہ برسوں میں دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے شعبے میں انتہائی اہم ترین مصروفیات میں سے ایک کی نشاندہی کرتا ہے۔ ترکیہ کے توانائی اور قدرتی وسائل کے وزیر، آلپر سلان بیرقدار ، ایک اعلیٰ سطحی وفد کی قیادت کرتے ہوئے، پاکستان کے پیٹرولیم وزیر علی پرویز کی دعوت پر آج اسلام آباد پہنچیں گے۔
اہم خبریں سے مزید