اسلام آبا( ناصر چشتی /خصوصی نمائندہ ) سینٹ میں جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کیلئے ارکان سینیٹ پرمشتمل کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز پیش کردی ،پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی نے تجویز کی حمایت کردی،پیر کو سینیٹ اجلاس کے دوران جے یوآئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ملاقات کے حوالے سے پارٹی کے رہنمائوں اور اہل خانہ کو شدید تشویش ہے انہوں نے کہاکہ ارکان سینیٹ پر مشتمل ایک کمیٹی بنا کر بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ملاقات کرائی جائے تاکہ ان کی صحت کے حوالے سے خدشات دور کئے جائیں اس موقع پر پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر علی ظفر اور پی پی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے تجویز کی حمایت کی ۔ایوان بالا میں نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سینیٹر عوان عباس نے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ان کی بہنوں اور ووکلاء کو ملنے کی اجازت نہ دینے پر شدید تنقید کی۔