اسلام آباد (اسرار خان) وفاقی حکومت نے دسمبر 2025 کے لیے مائع پٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں 7.39روپے فی کلوگرام یا 3.66 فیصد کا اضافہ کر دیا ہے۔ اس اضافے کے بعد 11.8 کلوگرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت نومبر کی 2378.89 روپے سے بڑھ کر 2466.10 روپے ہو گئی ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اس فیصلے کے بعد، ایل پی جی کی قیمت نومبر میں 201.60 روپے فی کلوگرام سے بڑھ کر دسمبر کے مہینے کے لئے 208.99 روپے فی کلوگرام تک پہنچ گئی ہے۔