راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے شوکت خانم ہسپتال اور نمل یونیورسٹی کے منجمد اکاؤنٹس بحال کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ، دوران سماعت پراسیکیوٹر نے کہا کہ ہم نے آئی ڈی کارڈ کے مطابق گورنر سٹیٹ بنک کو اکاؤنٹ منجمد کرانے کی عدالت سے استدعا کی تھی، ملزمہ کے بزنس اور پرسنل اکاؤنٹس کے علاوہ دیگر اکاؤنٹ اگر فریز کئے گئے ہیں تو ان کی بحالی پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں ۔