• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیکب آباد ، بڑے پیمانے پر ٹیکس چوری FBRعملے کی سہولت کاری کا انکشاف

جیکب آباد (نامہ نگار)جیکب آباد میں بڑے پیمانے پر ٹیکس چوری ہونے لگی ایف بی آر عملے کی سہولت کاری کا انکشاف، سرکاری خزانے کو نقصان پہنچا کر ذاتی اثاثے بڑھاکر ماہانہ لاکھوں کمانے والوں کی آمدنی کم دکھا کر کروڑوں کا فراڈ ہونے لگا، ذرائع تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں بڑے پیمانے پر ٹیکس چوری ہونے اوراس میں ایف بی آر عملے کی سہولت کاری شامل ہونے کا انکشاف ہو ا ہے جس کے باعث ہر سال سرکاری خزانے کو ٹیکس کی مد میں صرف ضلع جیکب آباد سے اربوں روپے کا نقصان ہوتا ہے اور متعلقہ ادارے کے افسران اپنی جیبیں گرم کرکے اثاثے بڑھا نے میں مصروف ہیں ذرائع کے مطابق ماہانہ لاکھوں کمانے والوں کی آمدنی کم دکھا کر ایف بی آر فراڈ کے ذریعے ٹیکس چوروں کو تحفظ فراہم کررہا ہے وڈیرے اپنے نوکروں کے نام پر قرض،ٹریکٹر اور دیگر سامان لیتے ہیں جس کی وجہ سے ایسے نوکر سرکاری ریکارڈ میں مقروض ہوجاتے ہیں اور انکی فیملی کسی بھی امداد کی اہل نہیں ہوتی ایک ریڑھی فروش نے بتایا کہ میرے نام سے نیشنل بینک سے ٹریکٹر قرض پر لیا گیا جس کی وجہ سے میرے بیوی بچے بسپ کی امداد کے لئے اہل نہیں رہے اور ہم تو غریب ہیں محنت کرتے ہیں اور دو وقت کی روٹی کے لئے پریشان ہیں مگرہمارے نام سے قرض لیکر فائدہ کوئی اور اٹھاتے ہیں اور خواری ہمیں بھگتنی پڑتی ہے یہ زیادتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید