• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وسطی کرم ، بنوں اور لکی مروت میں فتنہ الخواج کے حملے

پشاور،لکی مروت،سرائے نورنگ( نمائندگان جنگ،خبر ایجنسیاں ) وسطی کرم ، بنوں اورلکی مروت میں فتنہ الخوارج کے حملے،5اہلکار شہید،جوابی کارروائی، 4دہشتگرد اورخودکش حملہ آور ہلاک، چنارک میں پولیس پوسٹ پر حملہ ، لکی مروت میں موبائل پر خود کش دھماکا،بنوں میں مسلح افراد کی اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی۔ وسطی کرم کے علاقے چنارک میں دہشتگردوں کا پولیس پوسٹ پرخود کار ہتھیاروں سے حملہ ، 2 اہلکار واحد خان اور فضل رحمان شہید ، جوابی کارروائی میں فتنہ الخوارج کے 4 دہشت گرد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے،آر پی او کوہاٹ عباس مجید مروت ۔بخمل احمد زئی لکی مروت میں پولیس موبائل پر خودکش حملہ میں ایک اہلکار شہید،6زخمی، حملہ آور ہلاک، دوسرا فرار،بنوں میں مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں پولیس کانسٹیبل طارق شہید،وزیراعظم،وزیر داخلہ اوروزیراعلیٰ آفریدی کی شہداء کو خراج تحسین۔خیبرپختونخوا کے علاقوں وسطی کرم اور بنوں میں فتنہ الخوارج کے حملوں میں 3 پولیس اہلکار شہید ، کرم میں جوابی کارروائی میں خوارج کے 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔بنوں کینٹ کی حدود میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل محمد طارق شہید ، لکی مروت کے علاقے بخمل احمد زئی میں پولیس موبائل پر خودکش حملہ میں ایک اہلکار شہید اور6زخمی ہوگئے جبکہ واقعہ میں خودکش حملہ آور بھی ہلاک اور دوسرا حملہ آور فرارہوگیا۔آر پی او کوہاٹ عباس مجید مروت کے مطابق وسطی کرم کے علاقے چنارک میں دہشت گردوں نے پولیس پوسٹ پرخود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا جس پر پولیس فورس کے جوانوں نے بہادری سے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا۔آر پی او کوہاٹ کے مطابق اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں پولیس فورس کے 2 اہلکار واحد خان اور فضل رحمان شہید ہوگئے جب کہ جوابی کارروائی میں فتنہ الخوارج کے 4 دہشت گرد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔
اہم خبریں سے مزید