کوئٹہ (اسٹا ف رپورٹر)سیکورٹی فورسز نے کچھی بولان میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے ڈھاڈر نغاری ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے چار دہشت گرد ہلاک بھاری تعداد میں اسلحہ قبضے میں لے کر ٹھکانوں کو مسمار کر دیا سیکورٹی ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں نے کچھی بولان میں دہشتگردی کا منصوبہ بنایا ہے اور اس مقصد کیلئے ڈھاڈر نغاری میں ٹھکانے بنائے ہوئے ہیں جس پر سیکورٹی فورسز نے گزشتہ روز ڈھاڈر نغاری کے علاقے میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا اس دوران دہشت گردوں نے فورسز کو دیکھتے ہی شدید فائرنگ شروع کر دی تاہم جوانوں نے جرات اور بہادر کا مظاہر ہ کر تے ہوئے جوابی فائرنگ کی فائرنگ کا سلسلے ایک گھنٹے تک جاری رہا فورسز کی فائرنگ سے کالعدم تنظیم کے چار دہشت گرد مارے گئے جبکہ فورسز نے ٹھکانوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ ٗ گولہ بارود قبضے میں لے کر ٹھکانوں کو مسمار کر دیا سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ کئی دہشتگرد زخمی بھی ہوئے جنہیں ساتھی دہشت گرد رات کی تاریکی میں لے کر فرار ہو گئے جن کے خلاف آپریشن جاری ہے۔