• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2025، نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کو 142272 شکایات موصول

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) ملک میں سائبر کرائم کی شکایات میں اضافہ ہو رہا ہے۔یہ انکشاف قومی اسمبلی میں سحر کا مران کے سوال پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے تحر یری جواب میں کیا ۔ دستاویز کے مطابق سال 2025میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کو 142272شکایات موصول ہوئیں۔ ان میں تصدیق شدہ شکایات 112663 ہیں۔ 26036کی باقاعدہ انکوائریاں شروع کی گئیں۔این سی سی آئی کی جانب سے 1955 مقدمات درج کیے گئے۔2445ملزم گرفتار کئے گئے۔رواں سال کے دوران32کیسز میں ملزمان کو سزا سنائی گئی اور 122 کو بری کر دیا گیا۔2024میں 161828شکا یات درج کرائی گئیں۔ 2023میں152136اور2022میں 145667شکایات درج کرائی گئیں۔ 2021میں 115868شکایات درج ہوئیں۔ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران 98206 رجسٹرڈ انکوائریاں ہوئیں ۔
اہم خبریں سے مزید