لاہور( آصف محمود بٹ)زرعی زمین میں کمی اور عالمی مقابلے کے تناظر میں ویلیو ایڈیشن ناگزیر قرار،53ویں سی ٹی پی کے افسران کا فوڈایگ 2025ایکسپو کا دورہ، پاکستان کی ویلیو ایڈڈ ایگرو ایکسپورٹس پر بریفنگ، فوڈایگ2025ایکسپو کراچی میں پاکستان سول سروسز اکیڈمی لاہور کے 53ویں کامن ٹریننگ پروگرام (سی ٹی پی) کےپروبیشنرز کو پاکستان کی بڑھتی ہوئی ویلیو ایڈڈ زراعت اور فوڈ ایکسپورٹس کی صلاحیت سے آگاہ کیا گیا۔ وفد کی قیادت ڈائریکٹر سی ٹی پی سید شبیر اکبر زیدی نے کی جبکہ میزبانی 37ویں سی ٹی پی کے سر قدیر بھٹو نے کی۔سر قدیر بھٹو نے وفد کو بتایا کہ ایکسپو کا مقصد پاکستان میں تیار کردہ مصنوعات کو عالمی خریداروں تک پہنچانا، مقامی صنعت کاروں اور ایکسپورٹرز کو جوڑنا اور زراعت کے شعبے میں جدت کو فروغ دینا ہے۔