کراچی ( اخترعلی اختر /ذیشان صدیقی ) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں آب و تاب سے جاری۔وزیر اعلیٰ سندھ توجہ کا مرکز بن گئے۔ ’’ورلڈ کلچرل فیسٹیول 2025‘‘ کے 32ویں روز آرٹس کونسل کراچی میں قائم ’’اسکول آف ویژول اینڈ پرفارمنگ آرٹس بلڈنگ‘‘ کا افتتاح وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کیا۔ افتتاحی تقریب میں کراچی میں جاپان کے قونصل جنرل HATTORI Masaru ، عراقی قونصل جنرل صوبائی وزیر ثقافت سید ذوالفقار علی شاہ ، سینئر رہنما نثار کھوڑو، صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت سعید غنی اور سیکریٹری آرٹس کونسل اعجاز فاروقی ، خازن قدسیہ اکبر، جوائنٹ سیکریٹری آرٹس کونسل ومعروف ادیبہ نور الہدیٰ شاہ اور چیئرپرسن وومن امپاورمنٹ چاند گل شاہ سمیت بین الاقوامی فنکاروں نے شرکت کی۔۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سنگاپور کی مایا ڈانس کمپنی کے ڈائون سنڈروم کے بچوں سمیت ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں شریک دیگر بین الاقوامی فنکاروں سے خصوصی ملاقات کی۔ افتتاحی تقریب سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہاکہ احمد شاہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ، فیسٹیول میں بین الاقوامی فنکاروں کی جانب سے تھیٹر ،آرٹ، میوزک، ڈانس کی ورکشاپس ہورہی ہیں، فیسٹیول کے 32ویں روز فلم اسکریننگ میں 3فلمیں دکھائی گئیں ۔ فیسٹیول کے 32ویں روز کا اختتام چلی کے فنکار Vicente کی شاندار میوزکل پرفارمنس پر ہوا جس میں انہوں نے گٹار کی ماہرانہ کارکردگی سے شائقین کے دل جیت لئے۔