غزہ (اے پی پی)اسرائیلی فوج کا غزہ پر مکمل قبضے ، خصوصی فوجی آپریشن جیسے آپشنز پر غور،اسرائیلی فوج کا خیال ہے کہ امریکا کے پاس ابھی تک فلسطینی عسکریت پسندوں کو غیر مسلح کرنے کا کوئی واضح منصوبہ نہیں ہے اور وہ اپنی طاقت بحال کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں جبکہ اسرائیلی فوج انہیں اس سے روکنا چاہتی ہے۔ العربیہ نے اسرائیلی نشریاتی ادارے کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج جنگ بندی معاہدے کے باوجود جنگ دوبارہ شروع کرنے، غزہ پر مکمل قبضہ کرنے یا یلو لائن کے ساتھ رہنے اور غزہ کے باقی ماندہ حصے میں خصوصی فوجی آپریشن جیسے آپشنز پر غور کر رہی ہے۔