• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے ایم سی کی سڑک پرحادثہ ہوا، میونسپل کمشنر گلشن ٹاؤن

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گلشن اقبال میں بچے کا گٹر میں گرنے کا حادثہ ،میونسپل کمشنر گلشن ٹاؤن نے محکمہ بلدیات سندھ کو خط لکھ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ حادثے کی جگہ گلشن اقبال ٹاؤن کے دائرہ اختیار اور حدود سے دور ہےجہاں واقعہ پیش آیا وہ گلشن اقبال ٹاؤن کا علاقہ نہیں بلکہ ایم سی کے ماتحت سڑک ہے۔ سڑک اور ترقیاتی کام KMC کے زیر انتظام جبکہ سیوریج لائن واٹر بورڈ کی ذمہ داری ہے جبکہ ریڈ لائن BRT اور K-IV منصوبےکا کام بھی جاری ہےواقعہ کی جگہ دیگر اداروں سے متعلق ہے گلشن اقبال ٹاؤن نے واضح کیا کہ یہ واقعہ ان کے انتظامی دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔
اہم خبریں سے مزید