• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچے کی ہلاکت متعصب طرزِ حکمرانی کا شاخسانہ، ایم کیو ایم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے ترجمان نے مین ہول میں گرنے کے باعث ایک معصوم بچے کی ہلاکت کے دل خراش واقعے کو 18سالہ بدترین، بدعنوان اور متعصب طرزِ حکمرانی کا شاخسانہ قرار دے دیا۔ ترجمان نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ متعصبانہ طرز عمل کے نتیجے میں کبھی ڈمپر کے نیچے کچلےجانا، کبھی نالوں اور کھلے مین ہولز میں گر کر مرنا کراچی کے باشندوں کے نصیب میں لکھ دیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید