• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام مخالف، خودکش حملے حرام، 500 سے زائد علمائے کرام کا فتویٰ

لاہور(خبرنگار)تنظیمات اہل سنت سے وابستہ 500 سے زائد مفتیان کرام نے علمائے کرام کے اہم ترین مشاوتی اجلا س کے بعد فتویٰ جاری کیا ہے کہ پاکستان ایک اسلامی ملک ہے جس میں خودکش حملے حرام ہیں، طالبان کابھارت اوراسرائیل سے گٹھ جوڑپاکستان دشمنی اوراسلام مخالف عمل ہے،اس کی شدیدمذمت کرتے ہیں۔ مساجد، مدارس، مزارات استحکامِ پاکستان کی ضمانت، خاندانی نظام اس ملک کی اکائیاں جن کاتحفظ ہرپاکستانی پرلازم  ہے ، قائدین تنظیمات اہل سنت سابق وفاقی وزیرسید حامد سعید کاظمی، سابق وفاقی وزیرپیرامین الحسنات شاہ، سابق ایم این اے وصدرملی یکجہتی کونسل ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر الوری،امیرمرکزی جماعت اہل سنت پیر عبدالخالق قادری، سابق ایم این اے میاں جلیل احمدشرقپوری،سابق صوبائی وزیر پیرزادہ نبی امین، سابق ایم پی اے سید محفوظ مشہدی، سابق ایم پی اےمولاناغیاث الدین،قائم مقام چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حسن رضا، چیرمین پاکستان سنی تحریک انجینئر ثروت اعجاز قادری، سربراہ سنی تحریک پاکستان شاداب رضا نقشبندی،صدرجمعیت علماء پاکستان (نیازی) پیر سید معصوم حسین نقوی کی خصوصی ہدایت پرتنظیمات اہل سنت سے وابستہ (500) سے زائد مفتیان کرام کاپیرزادہ محمدامین قادری کی زیرصدارت طویل مشاورتی اجلاس ہوا،جس کے بعد شرعی اعلامیہ جاری کیا گیا جس کے مطابق اسلام اور پاکستان لازم وملزوم ہیں۔
اہم خبریں سے مزید