• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سُتھرا پنجاب پروگرام حوصلہ افزا، کامیاب ترین،عالمی جریدہ فوربز

لاہور (آصف محمود بٹ) معروف عالمی جریدے ’’فوربز‘‘نے اپنی حالیہ اشاعت میں پنجاب حکومت کے سُتھرا پنجاب پروگرام کو ُ غیر معمولی، حوصلہ افزا، کامیاب ترین‘ اور دنیا کا سب سے بڑا ویسٹ منیجمنٹ سسٹم قرار دے دیا ہے ۔ اس حوالے سے شائع رپورٹ کے مطابق صرف آٹھ ماہ میں پنجاب کے شہروں اور 25 ہزار دیہات میں صفائی کا ایسا مربوط نظام قائم کیا گیا جو 130 ملین آبادی کو روزانہ 50 ہزار ٹن فضلہ اکٹھا کر کے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے پراسیس کرتا ہے  صوبائی حکومت کا سیاسی عزم، لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی قیادت  اس کامیابی کی بنیاد قرار  ’شہری ایپ‘ کے ذریعے  شکایات کا حل 24  گھنٹوں  میں کیا جاتا ہے  ،میاں شکیل احمد ،فہیم  سہگل ،انجم نثارکی گفتگو ۔فوربز کے مطابق 200,000 مربع کلومیٹر سے زائد رقبے میں جدید آئی او ٹی سینسر، جی پی ایس اور آر ایف آئی ڈی کے ذریعے ڈیٹا اکٹھا کیا جاتا ہے اور اے آئی کے ذریعے صفائی ستھرائی کی جاتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید