• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچے کی ہلاکت پی پی حکومت کی مجرمانہ غفلت، ایم کیو ایم انٹرنیشنل

لندن (جنگ نیوز) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) انٹرنیشنل کی رابطہ کمیٹی نے کراچی کے علاقے گلشن اقبال، نیپا چورنگی کے قریب کھلے گٹر میں گر کر جاں بحق 3سالہ معصوم بچے ابراہیم کی موت پر شدید غم و غصے اور گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ رابطہ کمیٹی نے اسے پیپلز پارٹی کی صوبائی اور بلدیاتی حکومتوں کے ساتھ ساتھ متعلقہ اداروں کی کھلی مجرمانہ غفلت اور انتظامی ناکامی قرار دیا۔ رابطہ کمیٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ شہر کی مصروف شاہراہوں، خصوصاً یونیورسٹی روڈ اور اس کے اطراف کھلے گٹر، ٹوٹی سڑکیں اور ابلتے گٹر اس بات کا ثبوت ہیں کہ کراچی کے شہریوں کی جان و مال موجودہ بلدیاتی و شہری انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل نہیں۔
اہم خبریں سے مزید