کراچی (نیوز ڈیسک)سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے مین ہول میں گر کر بچے کی جاں بحق ہونے کے افسوسناک واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اس وقعے پر ہر شخص غمزدہ ہے اور ہم متوفی بچے کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ معاملے کو اٹھانے پر اپوزیشن کی تعریف ،جس نے کوتاہی کی سزا ملنی چاہئے،سندھ اسمبلی میں اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ یہ واقعہ کسی کے بھی ساتھ ہو سکتا تھا اور معصوم بچے کی تصویر دیکھ کر دل دکھ گیا۔ شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ میری متعلقہ وزیر سے اس معاملہ پر بات ہوئی، جیسے ہی واقعہ پیش آیا، ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور ریسکیو کے عمل کی تمام تصویریں موجود ہیں جبکہ میئر کراچی نے بتایا کہ رواں سال 88 ہزار گٹر ڈھکن لگائے گئے ہیں۔