• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بڑی عمر میں یادداشت کی کمی پلٹائی جا سکتی ہے، تحقیق میں امید افزا نتائج

کراچی (نیوز ڈیسک) تحقیق میں امید افزا نتائج سامبے آئے ہیں کہ بڑی عمر میں یادداشت کی کمی پلٹائی جا سکتی ہے، ورجینیا ٹیک کی تحقیق میں دکھایا گیا CRISPR ٹیکنالوجی سے بوڑھے چوہوں میں یادداشت کی بحالی ممکن ہوئی۔ نئی تحقیق کے مطابق بڑی عمر میں یادداشت کا کمزور ہونا لازمی نہیں۔ ویرجینیا ٹیک کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ٹیموتھی جاروم اور ان کے گریجویٹ طلبہ نے دو مطالعات میں بوڑھے چوہوں کے دماغ پر تجربات کیے تاکہ یہ سمجھا جا سکے کہ عمر کے ساتھ یادداشت کیسے متاثر ہوتی ہے۔ پہلی تحقیق میں دماغی عمل K63 polyubiquitination پر توجہ دی گئی، جو پروٹینز کو بتاتا ہے کہ دماغی خلیے کس طرح کام کریں۔ عمر کے ساتھ یہ عمل ہپوکیمپس میں بہت فعال اور ایمیگڈالا میں کم فعال ہو جاتا ہے۔ CRISPR-dCas13 ٹیکنالوجی کے ذریعے اس عمل کو درست کرنے پر بوڑھے چوہوں کی یادداشت میں بہتری آئی۔ دوسری تحقیق میں IGF2 جین کو ہدف بنایا گیا، جو یادداشت کی مدد کرتا ہے۔ عمر کے ساتھ DNA methylation کے سبب یہ جین غیر فعال ہو جاتا ہے۔ CRISPR-dCas9 کے ذریعے اس جین کو دوبارہ فعال کرنے پر بوڑھے چوہوں کی یادداشت میں نمایاں بہتری دیکھنے کو ملی، جبکہ درمیانی عمر کے چوہوں پر اثر نہیں ہوا، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ علاج یادداشت میں کمی شروع ہونے کے بعد زیادہ مؤثر ہے۔
اہم خبریں سے مزید