اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)افغا نستان سے امریکی افواج کے انخلاء کے بعد امریکہ لائے گئے پانچ ہزار سے زائد افغانیوں کے بارے میں انکشاف ہو اہے کہ وہ امریکہ کی قومی سلامتی کیلئے مسلہ بن گئے۔ یہ انکشاف امریکی اخبار نیو یارک پوسٹ نے ایک اآرٹیکل میں ڈپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سیکیورٹی کے اعداد و شمار سے حاصل کردہ اعداد و شمار کی بنیاد پر کیا۔ رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پرفغانستان سے آنے والے کل 6,868 افراد کے بارے میں "ممکنہ توہین آمیز معلومات" کا انکشاف ہوا ہے جنہیں 2021 میں صدر بائیڈن کے دور میں لایا گیا۔ ااعداد و شمار کے مطابق، اس تعداد میں سے 5,005 کے بارے میں قومی سلامتی کے خدشات کا اظہار کیا گیا جب کہ 956 افراد کے بارے میں " پبلک سیفٹی کے خدشات تھے۔ ۔ہوم لینڈ سیکیورٹی کی سکریٹری کرسٹی نوم نے نسپکٹر جنرل کی رپورٹ کے تین دن بعد ارکان کانگرنس کو 9 ستمبر کے ایک خط میں یہ معلومات فراہم کیں۔DHS نے "تمام انخلاء کرنے والوں کی اسکریننگ، جانچ اور معائنہ کرنے میں رکاوٹوں کا سامنا کیا۔"گراسلے نے دی نیو یارک پوسٹ کو بتایا، "میں نے بائیڈن انتظامیہ اور کانگریس میں اپنے بہت سے ساتھیوں کی طرف سے کافی پش بیک کے باوجود، آپریشن الائیس ویلکم میں جانچ کے کمزور معیارات پر توجہ دلانے میں برسوں گزارے۔""افسوس کی بات ہے کہ واشنگٹن میں گزشتہ ہفتے کا یہ سانحہ میرے خدشاتک کی مزید تصدیق کرتا ہے۔