کراچی(اسٹاف رپورٹر)گٹر میں گر کر بچے کی ہلاکت، بلدیاتی اداروں کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے،سردار عبدالرحیم،انسانی جانوں کا ضیاع ،حکمراں خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، سیکرٹری جنرل مسلم لیگ فنکشنل ،پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے گلشن اقبال نیپا چورنگی کے قریب کھلے گٹر میں گر کر 4 سالہ بچے کے جانبحق ہونے والے دلخراش واقعے پرردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سانحہ بلدیاتی اداروں کی نااہلی کا منھ بولتا ثبوت ہے، ایک ماں کی آہ آسمان تک پہنچ سکتی ہے مگر اقتدار کے ایوانوں تک نہیں پہنچی ۔پیپلز پارٹی 17 سال سے حکومت میں ہےمگر کراچی میں گٹروں کے ڈھکن تک نہیں لگا سکی اربوں کے ترقیاتی بجٹ کے باوجود نالے صاف نہیں ہوتے، مین ہولز بند نہیں کیے جاتےانسانی جانیں ضائع ہو رہی ہیں۔