• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہراسگی روکنے کیلئے خواتین کیساتھ عوامی شراکت بھی ضروری، وزیر قانون

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ہراسگی روکنے کیلئے مضبوط قوانین کے ساتھ ساتھ عوامی شرکت بھی ضروری ہے، اور فوسپا کی کوششیں اس سلسلے میں قابلِ تحسین ہیں،انہوں نے محفوظ اور باعزت کام کی جگہیں بنانے کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا، جبکہ وفاقی محتسب فوزیہ وقار نے کہا کہ ہراسمنٹ جیسے مسائل کے خاتمے کیلئے عوامی آگاہی اور بات چیت کی بھی ضرورت ہے ، انہوں نے کہا،آگاہی پہلا قدم ہے، ایسی سرگرمیاں ہمیں خاموشی توڑنے اور مل کر تبدیلی لانے میں مدد دیتی ہیں، وفاقی محتسب برائے انسدادہراسیت (FOSPAH) نے’’ورک پلیس ہراسمنٹ، خاموشی توڑیں‘‘ کے عنوان سے ایک آرٹ ایگزیبیشن کا انعقاد پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس کے باہمی اشتراک سے کیا۔
اہم خبریں سے مزید