پشاور(جنگ نیوز) پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز (PAS) گروپ سے تعلق رکھنے والے گریڈ 20کے سینئر آفیسر نثار احمد جو کہ کمشنر مردان ڈویژن کے عہدے پر تعینات تھے کو ماضی میں توانائی کے شعبے میں بہترین خدمات سرانجام دینے پر ایک بار پھر محکمہ توانائی وبرقیات کے اہم ادارے کا سربراہ مقرر کرتے ہوئے سیکرٹری توانائی وبرقیات تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔