• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شعور اجاگر کیے بغیرایڈز کا خاتمہ ناممکن ہے،ایڈیشنل سیکرٹری صحت

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل سیکرٹری صحت ثاقب کاکڑ نے کہا ہے ایڈز قابل علاج مرض ہے تاہم شعور اجاگر کیے بغیراس کا خاتمہ ناممکن ہے3ہزار سے زائد مریض رجسٹرڈ جبکہ دس ہزار ایچ آئی وی کے مریض غیر رجسٹرڈ ہیں اگلے مالی سال کے پی ایس ڈی پی میں ایڈز کے لیے مزید فنڈ کو بڑھایا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں محکمہ صحت بلوچستان ایڈز کنٹرول پروگرام کوئٹہ کے زیراہتمام ورلڈ ایڈز ڈے کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سےخطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ دیگر ممالک میں ایڈز تیزی سے ختم ہورہا ہے جس کی بنیادی وجہ یہ ہےکہ وہاں کی حکومتوں نے عوام میں شعور اجاگر کیا جبکہ ہمارے ملک ابھی تک عوام میں شعور اجاگر نہیں کیا جاسکا ایڈز میں مبتلا شخص مرض کو چھپانے کی کوشش کرتا ہے جس کی وجہ سے ایڈزپھیل رہا ہے ہمیں ہرسطح پرایڈز کے حوالے سے عوام میں شعور اجاگر کرنے کےلیے اقدامات کرنا ہونگے ادویات سے تو مرض کا علاج ہورہا ہے لیکن اس مرض کا مکمل خاتمہ شعور اجاگر کیے بغیر ممکن نہیں پی ایس ڈی پی میں ایڈز کے حوالے سے مزید فنڈ رکھا جائے گا اس موقع پرڈاکٹرخدائیداد خان عثمانی قاری عبدالرشید ،ڈاکٹر عامراکرم،اسفند یار،ڈاکٹر ہاشم، ڈاکٹر عظمیٰ،ڈاکٹر سمیرا،ڈاکٹرافضل زرکون اور ڈاکٹر سحرین نے بھی خطاب کیا۔
کوئٹہ سے مزید