کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) آئی جی جیل خانہ جات بلوچستان عبدالسعید نوید نے کہا ہے کہ پولیس کی طرز پر جیل ملازمین کے لیے ویلفیئر فنڈ کے قیام کے لیے کوشاں ہیں امید ہے اس سلسلے میں ضرور کامیاب ہوں گے یہ بات انہوں نے ایپکا جیل خانہ جات یونٹ کی جانب سے محمد قاسم بزدار کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر الوداعی تقریب خطاب کرتے ہوئے کہی تقریب سے اے آئی جی ایڈمن شکیل بلوچ ، اے ائی جی سید انور شاہ نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ ایپکا جیل خانہ جات یونٹ نے جو روایات قائم کی وہ قابل ستائش ہے آئندہ ایسے پروگرام ترتیب دیں گے جن مین جیل خانہ جات کے ریٹائرڈ ملازمین کو مدعو اور ان حوصلہ افزائی کریں گے۔