کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر حاجی نور محمد شاہوانی، ایکٹنگ جنرل سیکرٹری سہیل خان کاکڑ ،نائب صدور حاجی ظاہر شاہ یوسف زئی، حاجی خدائیداد شاہوانی پنجاب کے دورے پر لاہور جائیں گے وہاں پر ٹرانسپورٹرز کے مسائل جس میں سر فہرست ٹرک ڈرائیوروں کو وزن کے بہانے بھاری جرمانے چالان ایف ائی ار موٹروے پولیس کی چیک پوسٹ پر بلا وجہ تنگ کرنے جیسے سنگین مسائل پر پنجاب کے ٹرانسپورٹر سمیت دیگر اعلی حکام سے بات چیت کریں گے۔