• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ بلوچستان کے ایریا اسٹڈی سنٹر کااجلاس

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)جامعہ بلوچستان کے ایریا اسٹڈی سنٹر برائے مشرقِ وسطیٰ و عرب ممالک کا بورڈ آف گورنرز کا 25واں اجلاس ہوا جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد باذئی نے کی اجلاس میں ڈائریکٹر ایریا اسٹڈی سنٹر ڈاکٹر جہانزیب نے شرکاء کا خیرمقدم کرتے ہوئے اجلاس کا ایجنڈا اور ورکنگ پیپرز پیش کیے اجلاس میں آن لائن شرکت کرنے والوں میں پروفیسر ڈاکٹر راضیہ سلطانہ،ڈاکٹر نوشابہ اویس، سید وقار علی شاہ، ڈاکٹر سجاد اعوان،ڈاکٹر جلال فیض، پروفیسرڈاکٹر ممتاز بلوچ ،، ڈین ڈاکٹر زینب بی بی اورڈاکٹر محمد عثمان توبہ وال شامل تھے اجلاس میں سینٹر کی تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں، انتظامی ڈھانچے، جاری منصوبوں اور مالی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیاڈاکٹر ظہور احمد باذئی نے تمام انسٹی ٹیوٹس اور سنٹرز میں تحقیق کے فروغ کو اولین ترجیح دی جارہی ہے شرکاء نے ایریا اسٹڈی سنٹر کی کارکردگی کو سراہا۔
کوئٹہ سے مزید