• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فارماسسٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات میں ینگ پروگریسو پینل کی حمایت

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) ینگ فارماسسٹ الائنس نےپاکستان فارماسسٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات میں ینگ پروگریسو پینل کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا ترجمان ینگ فارماسسٹ الائنس کے مطابق ینگ فارماسسٹ الائنس کی مرکزی باڈی کا اجلاس ہوا جس میں الائنس کے مرکزی عہدیداران، ایگزیکٹو ممبران اور فارماسسٹس نے شرکت کی اجلاس میں پیشہ ورانہ معاملات کے ساتھ ساتھ پاکستان فارماسسٹ ایسوسی ایشن کے 5 دسمبر کو کوئٹہ میں ہونے والے انتخابات کے حوالے سے تفصیلی غور کیا گیا اجلاس کے شرکاء نے ینگ پروگریسو پینل کی مکمل اور غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا۔
کوئٹہ سے مزید