• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈز کے مریض ہماری توجہ کے مستحق ہیں، سلمان رفیق

لاہور ( جنرل رپورٹر ) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے ایڈز کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ ایڈز کے مریض نفرت نہیں بلکہ ہماری توجہ کے مستحق ہیں۔ ایڈز اہم سماجی اور اقتصادی مسئلہ ہے جس کے بچائو کے لئے سب کو کاوشیں کرنی چاہئیں۔ ایڈز کی روک تھام کیلئے عوام میں شعور کی بیداری انتہائی اہم ہے۔خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ متاثرہ افراد کو معاشرے کا کارآمد حصہ بنانا حکومت پنجاب کا عزم ہے۔حکومت ایڈز کے خاتمے کے اہداف کے حصول کے لیے بنیادی اقدامات کر رہی ہے۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ پنجاب بھر میں ڈائیلسز کے لئے ایڈز سکریننگ کے ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ دستیاب علاج اور مرض کا جلد پتہ لگانے سے ایچ آئی وی/ایڈز سے متاثرہ افراد کی زندگی میں بہتری ممکن ہے۔
لاہور سے مزید