• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری و ڈکیتی کی وارداتیں، شہری لاکھوں روپے، زیوارات، موبائل فونز، گاڑیوں و دیگر سامان سے محروم

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں و دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔فیکٹری ایریا میں قیصر سے2لاکھ روپے اور موبائل فون,کوٹ لکھپت میں فہیم سے 1لاکھ 80 ہزار روپے اور موبائل فون,ہنجروال میں توصیف سے 1 لاکھ 70 ہزار روپے اور موبائل فون, راوی روڈ میں کرامت سے 1لاکھ 60 ہزار روپے اور موبائل فون,ساندہ میں فاروق سے1 لاکھ 45 ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ ٹاون شپ اور غالب مارکیٹ سے گاڑیاں جبکہ ٹبی سٹی باٹا پور اور اسلام پورہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔
لاہور سے مزید