لاہور ( جنرل رپورٹر ) جنرل ہسپتال میں مخیر حضرات کے مالی تعاون سے تین (3) نئے آر او واٹر فلٹریشن پلانٹس نصب کر دیے گئے ہیں۔ ان جدید پلانٹس کے ذریعے ہسپتال میں زیرِ علاج مریضوں، ان کے لواحقین ، ملازمین اور رہائشی کالونی میں مقیم افراد کو ہر وقت صاف، صحت بخش اور معیاری پینے کا پانی دستیاب ہوگا۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل پروفیسر فاروق افضل نے اس اقدام کو انسانی صحت کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔