• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلطان احمد چوہدری نے بطور IG موٹروے پولیس چارج سنبھال لیا

لاہور(کرائم رپورٹر)سلطان احمد چوہدری نے بطور انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس منصب سنبھال لیا۔ سلطان احمد چوہدری پولیسنگ کے شعبے میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور پاکستان پولیس سروس میں متعدد اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ،نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے سینٹرل پولیس آفس اسلام آباد آمد پر انہیں چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ اس موقع پر افسران سے تعارف کرایا گیا اور ادارے کے مختلف امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
لاہور سے مزید