• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

IG سے سابق آئی جیز کے وفد کی ملاقات، سکیورٹی اور پالیسی امور پر مشاورت

لاہور(کرائم رپورٹر)ایسوسی ایشن آف فارمر انسپکٹرز جنرل آف پولیس (AFIGP) پنجاب چیپٹر کے وفد نے سنٹرل پولیس آفس لاہور کا دورہ کیا۔ وفد کی قیادت صدر اے ایف آئی جی پی پنجاب چیپٹر سابق آئی جی پنجاب احمد نسیم نے کی جب کہ جنرل سیکرٹری سابق ایڈیشنل آئی جی غالب بندیشہ، سابق آئی جیز کیپٹن (ر) عارف نواز خان، طارق کھوسہ، الطاف قمر اور دیگر سینئر سابق افسران و عہدیداران شامل تھے۔ وفد کی سی پی او آمد کے موقع پر پر ایڈیشنل آئی جی ساوتھ پنجاب محمد کامران خان، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون سلیمان سلطان رانا، اے آئی جی ایڈمن اینڈ سکیورٹی ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی سمیت دیگر اعلیٰ افسران موجود تھے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ سابق آئی جیز نے موجودہ پولیس قیادت میں مختلف شعبوں میں نمایاں بہتری کو سراہا اور دہشت گردی کے خاتمے اور امن کے قیام کے لیے پنجاب پولیس کے شہدا کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
لاہور سے مزید