ملتان(سٹاف ر پورٹر) ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر پولیس کے کریک ڈان کے بعد گزشتہ روز کچہری میں1000 سے زائد طلبا سمیت دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کو لایا گیا عدالت نے پکڑے گئے افراد کو جیل بھیج دیا متعدد نے جرمانے کروا لیے وکلا کے مطابق ٹریفک قوانین خلاف ورزی مقدمات کے اندراج سے کریمنل ریکارڈ بن رہا ہے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے ہونے چاہیے مقدمات کا اندراج نہیں ہونا چاہیے،کریمنل ریکارڈ بننے پر طلبا کا مستقبل دا ئوپر لگ رہا ہے ادھر طلبا اور انکے والدین کا کہنا تھا ٹریفک رولز کی خلاف ورزی پر جرمانے بے شک کر دیں مقدمات درج کرنا انصاف نہیں ہے اس قانون کو فوری واپس لیا جائے حالیہ ترمیم کے بعد گزشتہ سے پیوستہ روز پولیس نے بڑا کریک ڈان کرتے ہوئے بغیر ہیلمٹ بغیر لائسنس موٹرسائیکل چلانے والوں کو پکڑ کر ایف آئی آرز دے دیں 24 گھنٹوں میں ملتان کے ہر تھانے میں 50 سے زائد ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو پکڑا گیا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمات کا اندراج کر دیا گیا جس کے باعث گزشتہ روز ضلع کچہری میں عدالتوں کے باہر رش لگا رہا ۔