• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاروائیاں،60 کلو فنگس زدہ پنیر، 26 کلو چائنہ نمک تلف

ملتان (سٹاف رپورٹر)غیر معیاری خوراک کی روک تھام کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاروائیاں، فوڈ سیفٹی ٹیموں کی ڈیری مینوفیکچرنگ یونٹ اور کریانہ سٹور کی انسپکشن، 60 کلو فنگس زدہ پنیر، 26 کلو ممنوعہ چائنہ نمک تلف کردیا گیا،تفصیلات کے مطابق 11 کلو میٹر ملتان روڈ اور سبزی منڈی میلسی میں ڈیری مینوفیکچرنگ یونٹ اور کریانہ سٹور کو چیک کیا گیا۔ ڈیری مینوفیکچرنگ یونٹ کو ایک لاکھ جبکہ کریانہ سٹور کو 40 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ فنگس زدہ اور زائدالمیعاد خوراک برآمد ہونے پر ڈیری مینوفیکچرنگ کو بھاری جرمانہ کیا گیا۔ اسی طرح ممنوعہ چائنہ نمک فروخت کرنے پر کریانہ سٹور کیخلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ممنوعہ اور زائدالمیعاد خوراک بیچنے والوں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا ۔
ملتان سے مزید