• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے اور ساتھیوں کو زخمی کرکے فرار ہونے کے الزام میں چار ملزمان کیخلاف مقدمات درج

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے اور ساتھیوں کو زخمی کرکے فرار ہونے کے الزام میں چار ملزمان کیخلاف مقدمات درج۔چہلیک پولیس نے دوران ناکہ بندی مشکوک موٹرسائیکل سوار اشخاص کو رکنے کا اشارہ کیا جو پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی اور فرار ہوگئے پولیس نے ملزمان کا تعاقب کیا اور کچھ دور جاکر دیکھا کہ ایک ملزم زخمی حالت میں گرا ہوا پایا گیاجو ساتھی کی گولی کا نشانہ بن کر زخمی ہوااور ساتھی فرار ہوگیا زخمی ملزم کی شناخت اجمل عرف اجو کے نام سے ہوئی جس سے پسٹل برآمد کرلیا جبکہ ممتاز آباد پولیس نے دوران گشت مشکوک موٹرسائیکل سوار اشخاص دیکھا جو پولیس کو دیکھتے ہی جان سے مارنے کی غرض سے سیدھی فائرنگ کرتے ہوئے بھاگ نکلے پولیس نے ملزمان کا پیچھا کیا تو ایک ملزم زخمی حالت میں پایا گیا جس کی شناخت تیمور کے نام سے ہوئی تھی گرفتار کرلیا پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔
ملتان سے مزید