• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں ورلڈ ایڈز ڈے کے موقع پر آگاہی واک کا انعقاد

ملتان (سٹاف رپورٹر)ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں ورلڈ ایڈز ڈے کے موقع پر ’پبلک ہیلتھ سوسائٹی اور فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز کی جانب سے آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا، جس کی سربراہی کوآرڈینیٹر فیکلٹی پروفیسر ڈاکٹر جنید علی خان نے کی۔ اس آگاہی واک کا مقصد ایچ آئی وی/ایڈز کے بارے میں احتیاطی تدابیر اور اجتماعی ذمہ داری کو فروغ دینا تھا۔ اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز نے ایڈز کی روک تھام اور بچاؤ بارے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری معاشرتی ذمہ داری ہے کہ اس بیماری کی روک تھام اور پھیلاؤ سے بچاؤ کے بارے میں آگاہی دی جائے۔ایسے حالات میں طلبہ و طالبات کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔
ملتان سے مزید