اسلام آباد(ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت میں اتوار کی رات گئے پولیس اور مسلح افراد کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک اور دو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے ، دو ڈاکو فائرنگ کے دوران تاریک کے باعث موٹر سائیکل پر فرار ہو گئے ،پولیس نے 20 سالہ ڈاکو کی موت اس کے اپنے ساتھیوں کی ہی فائرنگ کا شاخسانہ قرار دیتے ہوئے ایس ایچ او سبزی منڈی حبیب اللہ کی مدعیت میں قتل ، اقدام قتل اور پولیس مزاحمت کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے ، ایس ایچ او کے مطابق آئی الیون میں ناکہ بندی کے دوران تین موٹر سائیکلوں پر سوار 5 بامسلح ملزمان نے روکنے پر پولیس ٹیم پر فائرنگ کر دی ملزمان کی فائرنگ سے ان کے تین ساتھی ہو گئے ، ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا 20 سالہ ملزم ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے اس زخمی ہوکر ہلاک ہونے والا ڈاکو اسلام آباد پولیس کے شہید اے ایس آئی علی اکبر پر قاتلانہ حملے کا بھی مرکزی کردار تھا۔