اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد) مختلف اضلاع میں فیلڈ آپریشنل سطح تک متعدد ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرز اہلکاروں اور افسران کے خلاف محکمانہ کارروائیاں کی گئیں جن میں شوکاز نوٹسز سے لے کرمعطلی، برطرفی اور برطرفیاں تک کی سزائیں شامل ہیں۔ پنجاب کے فوڈکنٹرولز اورکین کمشنر امجد حفیظ پیر کی شب جنگ کو خصوصی انٹرویودیتے ہوہے کہا کہ سیالکوٹ میں ہیڈ کلرک محمد یاسین باجوہ اور سینئر کلرک احسن الحق کے خلاف کارروائی عمل میں آئی۔