• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Hub Dam Water Level Across To 297 Feet
افضل ندیم ڈوگر... کراچی کو پانی سپلائی کرنے والے حب ڈیم میں پانی کی سطح 297 فٹ سے تجاوز کر گئی ہے۔ سندھ اور بلوچستان میں حالیہ بارشوں سے ڈیم میں پانی کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔ چار دن کے دوران ڈیم میں 18 فٹ سے زائد پانی آچکا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملک میں گزشتہ سال بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے حب ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول سے نیچے چلی گئی تھی۔ اس سال ماہ رمضان اور شدید گرمی کے دوران حب ڈیم سے کراچی کو پانی کی سپلائی معطل ہوگئی تھی۔

گزشتہ ماہ بارشوں سے حب ڈیم میں 4 فٹ تک پانی آیا تھا جس کے بعد تین دن قبل سندھ اور بلوچستان کے پہاڑی سلسلے میں مزید بارشیں ہونے سے حب ڈیم میں پانی کی سطح مزید بلند ہونے لگی۔

پہلے روز ڈیم میں پانی کی سطح میں 7 فٹ اضافہ ہوا تھا اور یہ سلسلہ جاری ہے۔ آج صبح 10 بجے حب ڈیم میں پانی کی سطح 297 فٹ ہوگئی تھی اور ڈیم میں پانی کی آمد کا سلسلہ جاری بھی ہے۔

ماہرین کے مطابق حالیہ اضافے سے کراچی کےلئے لگ بھگ ایک سال تک کا پانی جمع ہوچکا ہے۔
تازہ ترین