• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

9 مئی فسادات، عمران اور دیگر کیخلاف بڑا فیصلہ، وفاقی کابینہ نے 132 افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کے منظوری دیدی

اسلام آباد (رانا غلام قادر) وفاقی حکومت نے9 مئی فسادات کےحوالے سے عمران خان اور دیگر کیخلاف بڑا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی کابینہ نے محکمہ داخلہ پنجاب کی سفارش پر 132افراد کےنام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنےکی منظوری دیدی۔ حکومتی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی قیادت میں سے عمران خان، شاہ محمود قریشی، عمر ایوب، فوادچوہدری، شبلی فراز، علی امین گنڈاپور، شہریار آفریدی، عثمان ڈار، شیری مزاری، زرتاج گل، مسرت چیمہ، کنول شوزب، زین قریشی، میجر (ر) طاہرصادق، راجہ بشارت، واثق قیوم عباسی، شیخ رشید، شیخ راشد شفیق سمیت دیگر نام ای سی ایل میں شامل کئے گئے ہیں۔ کابینہ کی ذیلی ای سی ایل کمیٹی نے سفارشات کابینہ کی منظوری کیلئے بھجوائی تھیں۔ یادرہے کہ القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا- لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں 9 مئی 2023 کو مسلم لیگ نون کے دفتر کو جلانے کے علاوہ فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا۔

اہم خبریں سے مزید